جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

حج درخواستوں میں کمی، وزارت مذہبی امور نے وزارت خارجہ سے مدد مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

اس سال عازمین حج کی طرف سے درخواستوں کی کم وصولی کے بعد وزارت مذہبی امور نے وزارت خارجہ سے مدد طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انیق احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سفارتخانے حج درخواستوں کیلئے آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔ برطانیہ، یورپ، شمالی امریکا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے سفارتخانوں سے رابطے میں ہیں۔

انیق احمد نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے اسپانسرشپ اسکیم کیلئے سیمینار منعقدہ کررہے ہیں۔ حج درخواستوں کی وصولی کی مدت میں توسیع سے پہلے 2 ہزار درخواستیں ملیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور اسپانسرشپ اسیکم میں 23 ہزار درخواستوں کی وصولی کی منتظر ہے۔

کم درخواستوں کے سبب حج درخواستوں کی وصولی مہم میں 22 دسمبر تک 10 روزہ کی توسیع کی گئی ہے۔ اسپانسرشپ اسکیم کے تحت موصول ڈالرز کو حج اخراجات میں استعمال کیا جاناہے۔

واضح رہے کہ ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے ڈالرز میں ادائیگی کرنے والے بغیر قرعہ اندازی کامیاب ہوں گے۔ 5 سال کے دوران حج کرنے والے بھی درخواست دینےکےاہل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں