لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے 1228 نئے کیسز سامنے آئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں روزانہ کی بنیاد پر 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوتے تھے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 1228 کیسز سامنے آئے ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس سے مزید 21 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبت میں کرونا سے جاں بحق افرادکی تعداد 1516 ہوگئی ہے اور مریضوں کی کل تعداد69536 ریکارڈ کی گئی۔
’پنجاب میں کرونا کے445339ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ صوبے میں کرونا کوشکست دینےوالوں کی تعداد 19935 ہوچکی ہے، تمام مریضوں کا علاج اور ان کی دیکھ بھال بھرپورا انداز میں کی جارہی ہے‘۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے ہلاکتوں میں کمی آ گئی ہے، تاہم کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 14 واں ملک ہے۔
پاکستان میں کرونا سے ہلاکتوں میں کمی آ گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 60 افراد کا انتقال
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 3,892 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 60 مریض جاں بحق ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 188,926 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 3,755 ہو گئی ہے۔