کراچی : شہر قائد میں دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں صبح کےاوقات میں سمندری ہوائیں بند ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بحال ہونے سے آج سے درجہ حرارت میں بھی کمی کا امکان ہے، گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہےجبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت27ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب34فیصد ہے، سمندری ہوائیں بند ہونے سے شہریوں کو گرم اور خشک موسم کا سامنا رہے گا۔