اشتہار

بینکوں میں زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے نصاب جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے نصاب جاری کر دیا۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق بینکوں میں موجود ایک لاکھ 3 ہزار 159 روپے پر زکوٰۃ کی کٹوتی ہو گی۔ یکم رمضان کو بینک اکاؤنٹ سے زکوۃ کی کٹوتی کریں گے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ جن اکاؤنٹ ہولڈرز نے زکوٰۃ خود جمع کرانے کا ڈکلیئریشن دے رکھا ہے وہ مستثنیٰ ہوں گے۔

- Advertisement -

رمضان المبارک کیلئے وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےوفاقی سرکاری دفاترکے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سرکاری دفاترپیرسےجمعرات صبح ساڑھے7سےدن ڈیڑھ بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعہ کے روز وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار ساڑھے 7 سے 12 بجے تک ہوں گے۔

واضح رہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ملازمین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اداروں میں روزانہ اوقات کار میں دو گھنٹے کمی کردی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں