اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

پی آئی اے کی آمدنی میں اچانک 99 کروڑ روپے کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

سروس میں بہتری کے باعث پی آئی اے کے کراچی بکنگ آفس کی آمدنی میں اچانک ہی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کراچی کے بکنگ آفس کی انکم 99 کروڑ روپے بڑھ گئی ہے۔ سروس میں بہتری آنے کے باعث پھر سے مسافروں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہوا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کراچی آفس کی آمدنی اس وقت ایک ارب 33 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

- Advertisement -

دریں اثنا پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے حج آپریشن کا اعلان بھی کردیا ہے۔ قبل از حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے 10 جون تک جاری رہے گا، 34 ہزار عازمین کو 170 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

19 ہزار افراد سرکاری حج اسکیم اور 15 ہزار پرائیویٹ عازمین پی آئی اے سے سفر کریں گے۔ اسلام آباد، کراچی سمیت 8 شہروں سے جدہ اور مدینہ کے لیے براہ راست پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

علاوہ ازیں پی ائی اے نے حجاج کی آگاہی کیلئے ایک ہدایت نامہ بھی جاری کیا ہے جس میں نسک ایپلیکیشن سمیت دیگر ضروری ہدایات کا تفصیلی ذکر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں