ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

خیبر پختونخوا حکومت کا روٹی سے متعلق ایک اور عوام دوست اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ایک اور عوام دوست اقدام اٹھاتے ہوئے روٹی کا وزن بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈسٹرکٹ پشاور انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے 20 روپے میں 100 گرام وزن کی روٹی 120 گرام اور 30 روپے میں 200 گرام وزن کی روٹی 240 گرام کرنے کا فیصلہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق روٹی کا وزن بڑھانے کا فیصلہ نان بائی ایسوسی ایشن کی مشاورت سے کیا گیا، نان بائی ڈیجیٹل ترازو رکھنے کے بھی پابندہوں گے۔

- Advertisement -

نان بائی 30 روپے میں 240 گرام اور 20 روپے میں 120 گرام روٹی فروخت کے پاپند ہوں گے۔

صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے اپنے بیان میں بتایا کہ حکومت نے آٹے کی قیمت میں مسلسل کمی پر روٹی کا وزن بڑھانے کا فیصلہ کیا، آٹا سستا ہونے کا فائدہ شہریوں کو پہنچنا چاہیے۔

ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام ریلیف فراہم کرنے کیلیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے رہی ہے۔

اس سے قبل پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت ریلیف پروگرام میں ایک اور بڑا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت روٹی 16 روپے کے بجائے 15 روپے کی ملے گی۔

اس متعلق ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوئے تھے اور روٹی کی نئی قیمت کے فوری اطلاق پر اتفاق ہوا تھا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق گندم کی فراوانی اور آٹے کی کم ہوتی قیمت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا، نان بائی ایسوسی ایشن سے نئی قیمت پر اتقاق رائے ہوا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ نئی قیمت تمام تندوروں پر واضح جگہ آویزاں کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ریلیف کی بنیادی سطح تک فراہمی کیلیے متحرک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں