دیپیکا پڈوکون اپنی پروڈکشن میں بننے والی ہالی وڈ ریمیک ’دی انٹرن‘ کی شوٹنگ کا آغاز جنوری 2024 سے کریں گی۔
بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ فلمیں پروڈیوس کرنے کا بھی شوق رکھتی ہیں۔ وہ ہالی وڈ فلم کی مشہور فلم ’دی انٹرن‘ کا ریمیک بنانے جارہی ہیں جو کہ ان کی دوسری پروڈکشن ہوگی۔ اس میں وہ خود بھی اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔
دیپیکا دی انٹرن کے ہندی ورژن کو 2021 میں بنانا چاہتی تھیں تاہم رشی کپور کی اچانک موت کے بعد فلم کو ملتوی کردیا گیا۔
رشی کپور کے بعد اس فلم کے لیے امیتابھ بچن کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ تاہم اس کے بعد سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ فلم پھر سے بننے جارہی ہے اور اس کا آغاز آائندہ سال جنوری میں ہوگا۔ دیپیکا پڈوکون اپنے دوسرے پروڈکشن پروجیکٹ، دی انٹرن میں اداکاری بھی کریں گی۔
ایک پرفارمر اور پروڈیوسر دونوں ہوں گی۔ تاہم، غیر متوقع واقعات فلم کے لیے تاخیر کا باعث بنے ہیں۔ یہ چھپاک کے پہلے کام کی پیروی کرتا ہے۔
فلم فائٹر جس میں دیپیکا کے ساتھ انیل کپور اور ہریتھک روشن بھی شامل ہیں، اس کی ریلیز کے بعد 2024 کی پہلی سہ ماہی میں اس فلم کی پروڈکشن شروع ہوگی۔
خبروں کے مطابق دیپیکا شوٹنگ کے ابتدائی شیڈول میں حصہ لیں گی لیکن اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ بگ بی شوٹنگ کب شروع کریں گے۔
واضح رہے کہ ہالی وڈ کی معروف فلم میں ’دی انٹرن‘ میں این ہیتھ وے اور رابرٹ ڈی نیرو نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔