جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

فلم ’فائٹر‘ کے ڈائریکٹر سے دپیکا پڈوکون کا جھگڑا، حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم ’فائٹر‘ کے ہدایت کار سدھارتھ آنند کے ساتھ لڑائی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’فائٹر‘ میں ہریتک روشن بھی مرکزی کردار نبھانے والے ہیں، لیکن اس کی تشہیر میں دپیکا پڈوکون کی عدم موجودگی نے بہت سے افواہوں کو جنم دیا۔

دپیکا پڈوکون فلم کے ٹریلر لانچ تقریب میں بھی غیر حاضر رہیں جس کے بعد ان افواہوں نے زور پکڑا کہ اداکارہ اور فلم ہدایت کار میں لڑائی ہوئی ہے جس کے بعد وہ تشہیر بھی نہیں کر رہیں۔

مذکورہ افواہیں اُس وقت دم توڑ گئیں جب ہریتک روشن اور دپیکا پڈوکون کو ایک تقریب میں فلم کی تشہیر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ ویڈیو پاپرازی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی جس میں دونوں اسٹارز خوش نظر آ رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

یہ بھی خبریں سامنے آئی تھیں کہ سدھارتھ آنند اور بالی وڈ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے، لیکن اس میں کوئی صداق نہیں تھی۔

’فائٹر‘ کا ٹریلر 15 جنوری پیر کے روز جاری کیا گیا جس نے فلم کیلیے مداحوں کے بڑھتے ہوئے جوش و جذبے کو مزید بڑھاوا دیا۔ فلم یقینی طور پر ایسے ایکشن سے بھرپور ہے جو پہلے کبھی بڑے پردے پر نہیں دیکھا گیا۔

اس کی ریلیز 25 جنوری کو طے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں