جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

دپیکا پڈوکون کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کو شوٹنگ کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون اپنی نئی آنے والی فلم ”K“ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ اداکارہ کو نیم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون کو گھبراہٹ ہوئی اور پھر ان کے دل کی ڈھرکن تیز ہوگئی۔ ڈاکٹروں نے اداکارہ کو ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر کے ان کا طبی معائنہ کیا اور طبیعت سنبھلنے پر انہیں ڈسچارج کر دیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: دپیکا پڈوکون نے اپنی خوبصورت جِلد کا راز بتا دیا

دپیکا کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ تو معلوم نہیں ہوسکی تاہم حیدر آباد میں ہٹ ویو اس کی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔ اداکارہ نے فلم سیٹ پر واپسی کے بعد کام شروع کر دیا۔

اداکارہ ”K“ فلم میں پہلی بار ہدایت کار پرابھاس کے ساتھ کام کر رہی ہیں جب کہ بالی وڈ ”شہنشاہ“ امیتابھ بچن بھی فلم کا حصہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں