جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

دپیکا اور رنویر نے نومولود بیٹی کا نام اور پہلی تصویر جاری کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکار جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے نومولود بیٹی کا نام اور پہلی جھلک جاری کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں 8 ستمبر 2024 کو بیٹی کی ولادت ہوئی تاہم جوڑے نے دیوالی کے موقع پر نومولود کی تصوری اور نام سے مداحوں کو آگاہ کیا۔

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام ’دعا‘ رکھا ہے کیونکہ وہ ان کی دعاؤں کا جواب ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی جس میں نومولود کا پاؤں نظر آ رہا ہے اور اس نے دیوالی کی مناسبت سے لباس پہنا ہے۔

اداکار جوڑا 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا جبکہ انہوں نے فروری میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات میں شرکت کیلیے جام نگر جانے سے قبل حمل کا اعلان کیا تھا۔

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’سنگھم اگین‘ میں نظر آئے جو آج سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی گئی ہے۔

’سنگھم اگین‘ میں اجے دیوگن، ارجن کپور، اکشے کمار، کرینہ کپور اور ٹائیگر شراف بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں