بالی ووڈ جوڑی دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ کی نومولود بیٹی اور عالیہ بھٹ، رنبیر کپور کی صاحبزادی راہا کپور میں ایک چیز بالکل مشترک ہے۔
بھارتی فلموں کی ایک اور مشہور جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ حال ہی میں والدین بنے ہیں، باپ بننے کے بعد رنویر نے تو ایونٹس اور فنکشنز میں شرکت شروع کردی ہے تاہم اب تک بھارتی میڈیا کو نئی نئی ماں بننے والی دیپیکا کے منظر عام پر آنے کا انتظار ہے۔
سنگھم اگین کے ٹریلر لان کے موقع پر شائقین کو توقع تھی کہ دیپیکا بھی یہاں عوام کے سامنے موجود ہوں گی تاہم ایسا نہ ہوسکا اور صرف رنویر ہی اس کی لانچنگ میں آئے۔
یہاں دیپیکا کے شوہر نے بتایا کہ وہ گھر پر اپنی بیٹی کے ساتھ مصروف ہیں جبکہ وہ گھر جاکر رات میں اپنی بیٹی کا والد ہونے کی ذمہ داری نبھائیں گے۔
رنویر سنگھ نے سنگھم اگین کی ٹریلر لانچنگ کے موقع پر انکشاف کیا کہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران دیپیکا حاملہ تھیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ فلم ان کی بیٹی کی ڈیبیو فلم ہے، رنویر نے نومولود کو بے بی سمبا بھی قرار دیا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں سپراسٹار عالیہ بھٹ بھی اس بات کا انکشاف کرچکی ہیں کہ جب وہ 2023 میں ہالی ووڈ فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ کی شوٹن کررہی تھیں تو حاملہ تھیں۔
دیپیکا پڈوکون کی بیٹی اور عالیہ کی بیٹی دنوں میں یہ بات مشترک ہے کہ ان کی ماؤں نے اس دوران بھی شوٹنگ میں حصہ لیا جب وہ حاملہ تھیں جبکہ دیپیکا اور عالیہ دنوں کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی یہ بھی اتفاق ہے۔