اننت امبانی کی شادی میں ایک سے بڑھ کر ایک بالی وڈ ستارے اپنی پرفارمنس کے ذریعے ان تقریبات کو یادگار بنارہے ہیں۔
حال ہی میں والدین بننے کا اعلان کرنے والی بالی وڈ جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھی اننت کی شادی سے قبل ہونے والی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ تقریب سے ان کی ویڈیوز سامنے آرہی ہیں جس میں وہ اپنے مشہور گانے پر اسٹیج پر جلوے بکھیرتے نظر آرہے ہیں۔
دنوں فلم ’دل دھڑکنے دو‘ کے گانے ’گلاں گوریاں‘ پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں، اس دوران رنویر نے نیلے رنگ کی شیروانی جبکہ دیپیکا نے سنہرے اور سلور رنگ کا لہنگا پہنا ہے۔
دونوں میاں بیوی کے والہانہ رقص نے تقریب کو مزید رونق بخشی جبکہ رنویر سنگھ اور دیپیکا کے ساتھ ایک اور جوڑی عالیہ اور رنبیر نے بھی اسٹیج پر اپنی پرفارمنس سے داد سمیٹی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مکیش امبانی کے چھوٹے کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں امریکی گلوکارہ ریحانا اور جھانوی کپور کی ساتھ ڈانس کرنیکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
ایشیا کے امیر ترین بھارتی بزنس ٹائیکون کے بیٹے کی شادی کی تقریبات میں دنیا کے چند بااثر اور نامور شخصیات سمیت بالی ووڈ اسٹارز اور کرکٹر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔