ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

دیپکا کی ون ڈیزل کی بیٹی کے ساتھ سیلفی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی:بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اب دیپکا پڈوکون کی نگاہیں ہالی ووڈپر مرکوز ہیں، بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون اپنی ہالی ووڈ فلم ’’ٹرپل ایکس ریٹرن آف زینڈر کیج‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہے۔

kipa

ہالی ووڈ میں شوٹنگ کے دوران اداکارہ اداکاروں سے ہی نہیں بلکہ ان کی فیملی سے بھی کافی گھل مل گئی ہیں، اس بات کا اندازہ وِن ڈیزل کی جانب سے شئیر کی گئی ایک تصویرسے لگایا جاسکتا ہے، حال ہی میں وِن ڈیزل نے فیس بک پر دیپکا پڈوکون اور اپنی ایک سالہ بیٹی کے ہمراہ ایک سیلفی پوسٹ کی۔

deepika

دیپکا کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ میں پہلی بار فلم کرتے ہوئے انھیں سب کچھ اجنبی سا لگ رہا تھا لیکن وِن ڈیزل نے انھیں بالکل گھر کی طرح کا احساس دلایا۔

deeefg

فلم ’ٹرپل ایکس دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ ہالی وڈ کی کامیاب فلم سیریز ‘ٹرپل ایکس’ کا تیسرا حصہ ہے جس میں دپیکا کے ہمراہ وِن ڈیزل، روبی روز اور جیٹ لی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے گزشتہ برس اداکارہ کو ون ڈیزل کی فلم ’’فیوریس 7‘‘ میں اداکار ی کی پیشکش کی گئی تھی لیکن وہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس پیشکش کو قبول کرنے میں ناکام رہی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں