ممبئی: بالی وڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم ’سنگھم اگین‘ سے پہلی جھلک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون نامور ہدایت کار روہت شیٹی کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’سنگھم اگین‘ میں مرکزی کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گی۔
دپیکا پڈوکون نے آج اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دو عدد تصاویر پوسٹ کیں جو عکس بندی کے دوران بنوائی گئیں۔ تصاویر میں اداکارہ کو بھرپور ایکشن میں نظر آ رہی ہیں۔
انہوں نے ایک شخص کو بالوں سے پکڑ کر اس کے منہ میں پستول ڈال رکھی ہے اور کیمرے کی طرف دیکھ کر قہقہہ لگا رہی ہیں۔ دوسری تصویر میں وہ اپنے چہرے پر بندوق رکھ کر مسکرا رہی ہیں۔
تصاویر کو جہاں مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے وہیں بالی وڈ شخصیات نے بھی ردعمل دیا۔ دپیکا پڈوکون کے شوہر رنویر سنگھ نے کمنٹ میں لکھا ’آگ لگا دے گی۔‘ جھانوی کپور اور عالیہ بھٹ نے آگ والے ایموجیز سے اداکارہ کی تصاویر کو سراہا۔
’سنگھم اگین‘ میں اجے دیوگن، رنویر سنگھ اور کرینہ کپور بھی جلوہ گر ہوں گی۔ ہدایت کار روہت شیٹی نے گزشتہ ماہ فلمی کرداروں کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر جاری کی تھی۔
خیال رہے کہ مذکورہ فلم سنگھم فرنچائز کی پانچویں فلم ہوگی جس میں اداکار بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گے۔