جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

اندھیرے میں چلتی کار سے ہرن کی حیرت انگیز چھلانگ کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

مشیگن: امریکا میں رات کے وقت سڑک پر ایک چلتی کار سے ہرن نے لمبی چھلانگ لگا کر لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔

امریکی ریاست مشیگن میں رات کے وقت سڑک پار کرتے ہوئے ایک چلتی کار سے ہرن نے نہایت مہارت کے ساتھ اونچی اور لمبی چھلانگ لگا کر خود کو تصادم سے بچایا، اس واقعے کو مشیگن اسٹیٹ پولیس کے کروزر کے ڈیش کیم نے ریکارڈ کر لیا۔

کیمرے میں قید یہ ایک دل چسپ اور نایاب لمحہ تھا، جس میں ہرن کو جمناسٹک کے کسی ماہر کی طرح اچھلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں دو دیگر ہرنوں کو بھی گاڑیوں سے بچتے ہوئے سڑک عبور کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو مشیگن اسٹیٹ پولیس کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے، جس میں پولیس نے رہائشیوں کو ڈرائیونگ کے دوران ہرنوں سے بچنے کا مشورہ بھی دیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اس موسم میں ہرنوں کے سڑک پار کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو جاتا ہے، اس لیے اگر آپ کے سامنے کوئی ہرن سڑک عبور کرتا دکھائی دے تو گاڑی کو ادھر ادھر ہرگز مت گھمائیں، بلکہ سیدھ میں چلتے رہیں، اور کنٹرولڈ بریکنگ سے کام لیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں