بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

افغانستان سے تاریخ میں پہلی بار شکست، پاکستان سے سیریز میں کیا غلطیاں ہوئیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز افغانستان نے دو صفر سے جیت لی جس نے تجربہ کار کھلاڑیوں کو آرام دینے کا تجربہ ناکام ثابت کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شارجہ میں کھیلی گئی تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل پاک افغان سیریز افغانستان نے دو صفر سے اپنے نام کر لی۔ قومی ٹیم نے ابتدائی دو میچز مسلسل ہار کر سیریز گنوائی تاہم تیسرا میچ جیت کر کچھ عزت بچائی۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں 10 سال میں افغانستان سے پہلی بار ٹی 20 میچ اور سیریز میں شکست کے بعد سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کے پی شکست کے تبصرے جاری ہیں کچھ اسے تجربہ کار کھلاڑیوں کو آرام دینے کا شاخسانہ قرار دے رہے ہیں اور کچھ انداز کپتانی پر آواز اٹھا رہے ہیں۔

جانتے ہیں کہ پاکستان سے اس سیریز میں وہ کیا غلطیاں ہوئیں جس کے باعث دس سال میں افغانستان کے خلاف قومی ٹیم کو اس ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا کہ میچ کے ساتھ سیریز بھی ہاتھ سے گئی۔

اس سیریز سے قبل پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی 20 میچز ہوئے تھے جو تمام قومی ٹیم نے جیت رکھے تھے اور یہ میچز شاہینوں نے ہدف کا کامیاب تعاقب کرکے جیتے تھے تاہم اس سیریز میں فیصلہ بدلا تو نتیجہ بھی بدل گیا۔

ابتدائی میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور نہ کرنے اور میچ با آسانی ہارنے کے باوجود دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ منتخب نہ کرنے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

میچز میں دیکھا گیا کہ اسپنرز پر افغان بیٹر پھنس رہے تھے۔ محمد نواز سے چاروں اوور کرائے مگر عماد سے صرف ایک اوور ہی کرایا گیا، کوٹے کے پورے اوور کیوں نہیں کرائے گئے؟ پاور پلے میں بولنگ عماد وسیم کا خاصہ ہے لیکن کپتان نے نئی گیند سے انہیں ایک اوور بھی نہیں دیا۔ یہ سوالات بھی شائقین کے ذہنوں میں چبھ رہے ہیں۔

جب احسان اللہ نے شروع میں وکٹیں دلائیں تو اس کا اوور آخر تک بچایا جو نقصان دہ رہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں