اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کھیل میں شکست سے دوچار شوہر نے اہلیہ کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں آن لائن لڈو میں اہلیہ سے مسلسل شکست کے بعد شوہر نے طیش میں آکر بیوی کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سفاکیت کا یہ اندوہناک واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر وڈوڈارا میں پیش آیا جہاں میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کا باعث آن لائن لڈو بنا۔

شوہر اپنی اہلیہ کے ساتھ آن لائن لڈو گیم کھیل رہا تھا جس میں اسے بیوی سے مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑرہا تھا، پے در پے ہار سے شوہر طیش میں آگیا اور بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے لگا جس کے باعث بیوی کی ریڑھ کی ہڈی بھی توٹ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون کی عمر 24 سال ہے جسے شدید چوٹوں کے باعث فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون گھر میں ٹیوشن پڑھا کر شوہر کا ہاتھ بٹاتی تھی، انہوں نے اپنے شوہر کو گھر میں بٹھانے کےلیے اپنے ساتھ آن لائن لڈو گیم کھیلنے کا کہا جس پر وہ راضی ہوگیا لیکن خاتون سے مسلسل تین سے چار مرتبہ ہارنے کے باعث دونوں کے درمیان بحث شروع ہوگئی اور نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔

خاتون نے بہیمانہ تشدد کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ رہنے سے انکار کرتے ہوئے والدین کے گھر جانے کا فیصلہ کیا تاہم شوہر کے معذرت کرنے پر شکایت درج نہیں کرائی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں