تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

دوسرے میچ میں پاکستان کو شکست، انگلینڈ نے سیریز برابر کر دی

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ انگلش ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 155 رنز ہی بنا سکی۔

کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے 50 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا تاہم کپتان کے لوٹنے کے بعد بیٹنگ لائن سنبھل نہ سکی اور کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔

محمد رضوان 37، صہیب مقصود 15، محمد حفیظ 10، فخرزمان 8، اعظم خان 1 اور عماد وسیم 20 رنز بنا کر چلتے بنے۔ شاداب خان نے 36 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ان کی مزاحمت کسی کام نہ آئی، شاہین آفریدی 2 اور حارث رؤف صفر پر پویلین لوٹے۔

انگلینڈ کی جانب سے ثاقب محمود نے 3، عادل رشید اور معین علی نے 2،2، کرم اور پارکنسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سیریز برابر ہونے پر دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا فیصلہ کن معرکہ 20 جولائی کو ہوگا۔

لیڈز میں کھیلے گئےسیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور ‏‏بولنگ کو ترجیح دیتے ہوئے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

انگلینڈ نے جارحانہ انداز میں بڑے ہدف کی جانب پیش قدمی جاری رکھی تو گرین شرٹس کے ‏بولرز وقفے وقفے وکٹیں حاصل کرتے رہے اور پوری انگلش ٹیم ایک گیند قبل 200 رنز آؤٹ ہو گئی۔

‏ ‏
انگلینڈ کی جانب سے کپتان بٹلر 59 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ گزشتہ میچ میں سنچری ‏بنانے والے لیونگسٹن 38 اور معین علی 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جیسن روئے 10، ملان 1، بیرسٹو 13، کرن 9، جورڈن 14، عادل رشید 2 اور پارکیسن 5 رنز بنا کر آؤٹ ‏ہوئے۔

محمد حسنین پاکستان کے سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 4 اوورز کے کوٹہ میں 51 رنز کے ‏عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم اور حارث رؤف نے 2، 2 ، شاہین آفریدی اور شاداب خان نے ‏ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم نے وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھا ہے جب کہ انگلینڈ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ‏ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم میں جوس بٹلر ،کرس جورڈن اور عادل رشید کی واپسی ہوئی ہے جب کہ اوئن ‏مورگن، ڈیوڈ ولی اور لوئس گریگری ڈراپ ٹیم سےڈراپ ہوئے ہیں۔ جوس بٹلر دوسرے ٹی 20 میں ‏انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ کو 31 رنز سے ہرایا تھا، کپتان بابر اعظم 85،محمد رضوان نے 63رنز بنا کر نمایاں رہے، شاہین آفریدی اور شاداب خان نے3، 3 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -