پیر, اکتوبر 21, 2024
اشتہار

قومی اسمبلی میں دفاعی بجٹ بغیر مخالفت منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں دفاعی بجٹ منظور کر لیا گیا، کسی نے مخالفت نہیں کی، دفاعی بجٹ میں 11 کھرب 63 ارب 92 کروڑ 70 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں دفاعی بجٹ بغیر کسی مخالفت منظور کر لیا گیا ہے، بجٹ میں وزارت دفاع سے متعلق تمام مطالباتِ زر منظور کیے گئے۔

اپوزیشن نے دفاعی بجٹ پر کٹوتی کی تحریک پیش نہیں کی، اپوزیشن کی پٹرولیم ڈویژن کے مطالباتِ زر پر کٹوتی کی 94 تحاریک مسترد کی گئیں۔

- Advertisement -

پاور ڈویژن کے لیے 227 ارب 15 کروڑ 10 لاکھ روپے کے مطالبۂ زر پر کٹوتی کی تحریک پر ووٹنگ کرائی گئی جس میں اپوزیشن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، حکومت کو 169 اور اپوزیشن کو 143 ووٹ ملے۔

یہ بھی پڑھیں:  سندھ اسمبلی میں بجٹ کثرتِ رائے سے منظور

قبل ازیں، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے وزیر اعظم کو سیلیکٹڈ کہنے پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کی گئی تاہم اسپیکر نے لفظ حذف کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا حذف شدہ الفاظ کا ذکر نہ کرے۔

دریں اثنا، اجلاس کے دوران اپوزیشن کی کٹوتی کی تمام تحاریک کو مسترد کر دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں