منگل, مئی 6, 2025
اشتہار

ڈیفینس کے سپر اسٹور میں ڈکیتی کی فوٹیج سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئیں، ڈیفینس میں سپر اسٹور میں مسلح ملزمان کی واردات کی جس سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس توحید کمرشل کے ایک سپراسٹور میں ملزمان نے اسلحہ کے زور پروہاں موجود افراد کو یرغمال بناکر لوٹ مار کی۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر سپراسٹور میں موجود افراد کو یرغمال بنایا۔

ملزمان نے اسٹور میں موجود لوگوں سے نقدی اور موبائل فون چھینے، ملزمان سپر اسٹور پر واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیسو حکام کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے، فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

ملزمان نے چند روز قبل ڈیفنس کے علاقے چھوٹا بخاری میں بھی واردات کی تھی، ملزمان وہاں سے موبائل شاپ سے15لاکھ مالیت کے فون چھین کرفرار ہوئے تھے،دکان مالک کا کہنا ہے کہ 3رکنی ڈکیت گینگ کو ابھی تک گرفتار نہیں کیاجا سکا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں