بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

’سعودیہ اور امریکا کے درمیان بڑا معاہدہ‘

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب اور امریکا کے درمیان ٹھوس دفاعی معاہدے کی شرائط پر مذاکرات کئے جارہے ہیں، جس کے سبب دونوں ممالک کو کسی بھی مشکل کی صورت میں ایک دوسرے کا تعاون حاصل ہوگا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ یہ اُسی قسم کے مضبوط فوجی معاہدے کی کوشش ہے جیسا امریکا کا اپنے قریبی اتحادیوں جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے مجوزہ معاہدے کے تحت کسی بھی ملک پر حملے کی صورت میں امریکا اور سعودی عرب ایک دوسرے کے لئے فوجی مدد کو یقینی بنائیں گے۔

دوسری جانب عراق اور سعودی عرب کے درمیان بھی ایک بڑے منصوبے پر عمل درآمد کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ایک ریلوے نیٹ ورک بچھانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے، جو الفاؤ کی بڑی جنوبی بندرگاہ کو سعودی عرب سے ملانے کا ذریعہ ثابت ہوگا۔ جس سے دونوں ممالک میں آمدورفت اور تجارت کے حوالے سے درپیش مسائل ختم ہوجائیں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ 17 ارب ڈالر کے منصوبے کا حصہ ہوگا جسے ”شاہراہ ترق” کہا جاتا ہے۔

عراقی وزارت ٹرانسپورٹ کے میڈیا ڈائریکٹر میثم عبدالصافی کے مطابق ”شاہراہ ترق”میں 1,200 کلومیٹر طویل ریلوے لائن اور بندرگاہ سے ترکیہ کے ساتھ شمالی سرحد تک ایک ہائی وے کی تعمیر شامل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں