جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ڈیفنس میں کار پرفائرنگ، نوجوان جاں بحق، چار اے سی ایل سی اہلکار گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈیفنس میں شہری کے اکلوتے بیٹے کو سرعام گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، مقتول کے والد نے قتل کا الزام ڈی ایس پی کے بیٹے پر لگا دیا جبکہ ڈی آئی جی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ کار پر فائرنگ اے سی ایل سی کےچار اہلکاروں نے کی ہے جنہیں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار پر فائرنگ سے ملائشیا سے آیا ہوا انتظار نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا، مقتول والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

مقتول نوجوان کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو قتل کرنے والا ڈی ایس پی کا بیٹا ہے، مقتول انتظار کے والد نے اپنے بیان کہا ہے کہ دو روز پہلے فہد اور حیدر کا انتظار سے جھگڑا ہوا تھا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی سی آئی اے ثاقب اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار پر فائرنگ اے سی ایل سی کے اہلکاروں نےکی تھی، فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوا ہے، جائے وقوعہ پر اے سی ایل سی کے چار اہلکارتعینات تھے، وہاں سے نائن ایم ایم گولیوں کے سولہ خول ملے ہیں۔

ڈی آئی جی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ چاروں اہلکاروں کو حراست میں لےلیا گیا ہے،مزید تفتیش جاری ہے کہ اہلکاروں نے کونسا اسلحہ استعمال کیا۔ اے سی ایل سی اہلکاروں نے گاڑی پرفائرنگ کیوں کی؟ اہلکاروں کو9ایم ایم پستول کہاں سے ملے؟ گاڑی میں ملزم تھا تو اے سی ایل سی اہلکار فرار کیوں ہوئے؟

علاوہ ازیں عینی شاہد کے مطابق فائرنگ موٹر سائیکل سواروں نے کی تھی اور فائرنگ کے بعد ایک لڑکی کو کار اتر کر رکشے میں سوار ہوکر جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں