پیر, جون 24, 2024
اشتہار

پاکستان کی جانب سے جاری آپریشن سے دہشت گردی میں کمی آئی ہے: امریکی دفاعی رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جاری آپریشن کی بدولت دہشت گردی اور تشدد میں کمی آئی ہے۔ پاکستان سرحدی دراندازی کے خلاف آپریشن جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی نے امریکی آرمڈ سروسز کمیٹی میں پاکستان کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کردی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے گا۔ پاکستان کی کوششوں سے فرقہ وارانہ اور دیگر دہشت گردی میں کمی آئی ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں کہا گیا کہ اسلام آباد افغانستان میں موجود پاکستان مخالف عناصر کے خلاف بھی کارروائی کرنا چاہتا ہے۔

امریکی دفاعی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت جھڑپوں سے کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ دونوں ممالک ایل او سی پر موجودہ پوزیشن برقرار رکھیں گے۔ پاکستان مغربی سرحد مستحکم بنانے کی کوشش جاری رکھے گا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت عالمی حیثیت منوانے کے لیے جوہری قوت ضروری سمجھتا ہے اورظاہر کرنا چاہتا ہے کہ وہ ایشیا میں سفارتی اور معاشی اثر رکھتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں