امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے اسرائیل کے دورے کے صرف 24 گھنٹے بعد پینٹاگون کے سربراہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بھی اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر اعلیٰ اسرائیلی عہدیداروں سےغزہ میں حماس کے ساتھ جاری جنگ پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ لائیڈ آسٹن کا دورہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے اسرائیل کے دورے کے اگلے دن ہو رہا ہے، اس دورے میں وہ اسرائیلی دفاع اور ہنگامی سرکاری عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔
امریکی ہتھیاروں کی پہلی کھیپ اسرائیل پہنچ گئی
جبکہ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ آج فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کرینگے، اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔
بعد ازاں تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پریس کانفرنس کی تھی۔
فوج اسرائیل بھیجنے سے متعلق امریکا کا کیا منصوبہ ہے؟
پریس کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ےجا اسرائیل فلسطین کشیدگی کو پھیلنے سے روکنے کے لیے خطے کے ممالک سےتعاون جاری ہے۔