اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

دو دہشت گردوں سمیت گیارہ ملزمان گرفتار، مقابلے میں ایک ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور / لکی مروت / اٹک : ملک کے مختلف شہروں میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران دو مبینہ دہشت گردوں سمیت گیارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ایک ملزم پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں دہشت گردی کی روک تھام کیلئے قانون کے رکھوالے متحرک ہوگئے، لاہورمیں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے خان کالونی سے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضے سے بارودی مواد سمیت دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ مبینہ دہشت گردوں میں عبداللہ معاویہ اور یعقوب شاہ شامل ہیں۔

- Advertisement -

دوسری کارروائی میں لکی مروت کے علاقے مسلم باغ میں سی ٹی ڈی پولیس کا دہشت گردوں سے مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں ایک دہشت گرد ماراگیا، پولیس نے کارروائی کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا۔

علاوہ ازیں اٹک میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے نو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں