اسلام آباد : شہریوں کو پاسپورٹ کی فراہمی میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی، جس کے باعث 7لاکھ سے زائد پاسپورٹس التوا کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پاسپورٹ اینڈامیگریشن بروقت مشین ریڈ ایبل اور ای پاسپورٹس فراہم کرنے میں ناکام ہیں، جس کے باعث 7لاکھ سے زائد پاسپورٹس التوا کا شکار ہے۔
جس کے باعث نئے پاسپورٹ بنوانے اور پاسپورٹ کی تجدید کرانے والے شہری بری طرح پریشان ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ 5سے6ماہ گزرنے کے باوجود پاسپورٹس کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی، بیرون ملک سے جدید 12 نئی پاسپورٹ پرنٹنگ پریس مشینیں پاکستان نہ پہنچ سکیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انک اور لیمینشن پیپر کا اسٹاک ختم ہونے کی وجہ سےتاخیر ہو رہی ہے۔
یاد رہے مارچ میں بھی کہا گیا تھا کہ انک اور لیمینشن پیپر کا اسٹاک ختم ہونے کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے انک اور لیمینشن پیپر آگیا ہے، جون تک سارے پاسپورٹس کلئیر ہو جائیں گے۔