کراچی : تاخیر کی شکار تھائی ایئر کی پرواز کراچی ایئرپورٹ پرلینڈ کرگئی ، سڈنی سے پاکستان آنیوالے مسافر 2 روز بینکاک میں پھنسے ہوئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق تاخیر کی شکار تھائی ایئر کی پرواز بینکاک سےکراچی پہنچ گئی، تھائی ایئرلائن کی پروازخرابی کے باعث تاخیر کی شکار ہوئی تھی۔
سڈنی سے کراچی آنے والے پاکستانی مسافر گزشتہ دو روز سے بینکاک ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے تھے، پاکستانی مسافروں کو چھ گھنٹے تک متبادل پرواز کیلیے انتظار کرایا گیا اوربندوبست نہ ہونے پر تھائی ایئرنے شیڈول پرواز منسوخ کردی تھی۔
مزید پڑھیں : غیرملکی ایئرلائن کی پرواز میں خرابی کے باعث پاکستانی مسافر رُل گئے
ایئر لائن انتظامیہ نے ایئرپورٹ سے ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پرہوٹل دیا، جس میں سہولتیں بھی نہیں تھیں۔
ایئر لائن حکام کی نااہلی سے کئی مسافروں کی کنیکٹنگ فلائٹ بھی چھوٹ گئی تھی، جس پر اُنہوں نے پاکستانی حکام سےمدد کی اپیل کی تھی۔