اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران اپنے دو روزہ دورۂ سعودی عرب پر 23 اکتوبر کو ریاض جائیں گے، دورے کے سلسلے میں وفد کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران 23 اکتوبر کو سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کریں گے، وزیرِ اعظم کے ساتھ جانے والے وفد کو حتمی شکل دے گئی۔
[bs-quote quote=”وزیرِ خارجہ شاہ محمود، وزیرِ خزانہ اسد عمر اور وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری وزیرِ اعظم کے ہم راہ ہوں گے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
وزیرِ اعظم عمران خان آئندہ ہفتے 22 سے 23 اکتوبر کو ریاض میں ہونے والی عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وفد میں 3 وفاقی وزرا اور وزیرِ اعظم کے 2 مشیر شامل ہوں گے، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ اسد عمر اور وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری وزیرِ اعظم کے ہم راہ ہوں گے۔
وزیرِ اعظم کے ساتھ جانے والے وفد میں مشیرِ تجارت رزاق داﺅد، سیکریٹری خارجہ اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم عمران خان 22 اکتوبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے
سرمایہ کاری کانفرنس میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز اصلاحاتی ایجنڈے پر دنیا کو اعتماد میں لیں گے، دورے کے دوران سرمایہ کاری کے حوالے سے نئے معاہدوں کا بھی امکان ہے۔
خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان 18 ستمبر کو دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب گئے تھے جو ان کا پہلا غیر ملکی دورہ تھا، ان کے لیے خصوصی طور پر روضہ رسولﷺ کے دروازے کھولے گئے تھے۔