جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

غزہ کی صورتحال پر مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ چین کا دورہ کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ اور غزہ کی صورتحال پر بہت جلد مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ چین کا اہم دورہ کریں گے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق چین نے اعلان کیا ہے کہ فلسطین اتھارٹی اور چار مسلم ممالک کی خارجہ پالیسی کے اعلیٰ حکام پیر اور منگل کو چین کا دورہ کریں گے۔

دورہ کرنے والے وفد میں سعودی عرب، اردن، مصر، انڈونیشیا اور مغربی کنارے میں فلسطین اتھارٹی کے وزرائے خارجہ سمیت اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے حکام شامل ہوں گے۔

- Advertisement -

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے اس کی تصدیق کی ہے۔

ماو ننگ کے مطابق دورے کے دوران چین مسلم ممالک کے وفد کے ساتھ مسئلہ فلسطین کے حل، عام شہریوں کے تحفظ اور اسرائیل فلسطین تنازعے میں کمی کو فروغ دینے کیلیے تعاون پر تبادلہ خیال کرے گا۔

اس سے قبل چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں جنگ بندی پر زور دیا۔ چین شروع سے فلسطینیوں سے ہمدردی رکھتا ہے اور ساتھ ہی اسرائیل فلسطین تنازع میں دو ریاستی حل کی بات کرتا ہے۔

گزشتہ ماہ وانگ یی نے فلسطین اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی کو بتایا تھا کہ چین فلسطینیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں