جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

چین کی سرکاری کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہشمند

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں چینی سرکاری کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے چینی سرکاری کمپنی نورینکو کے وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں کمپنی نے بجلی ،توانائی، انفراسٹرکچر، ٹیلی کام، کان کنی ،آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا چین سے اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنا پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہے۔

دوران ملاقات وزیراعظم نے باہمی فائدے اور ترقی کے لیے سی پیک کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے چینی کمپنیوں کو قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

وزیراعظم نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں نورینکو کے کردار کو سراہا، جو لاہور میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں مسافروں کو سہولت فراہم کر رہا ہے۔

شہباز شریف نے چین کی اعلیٰ قیادت کا خصوصی طور پر موجودہ معاشی صورتحال میں پاکستان کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم شہبازشریف نے خصوصی اقتصادی زون رشکئی کے دورے کے موقع پر چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ کمپنیاں ایک دوسرےکےتجربات سے استفادہ کرسکتی ہیں۔

اس سے قبل مئی میں چینی کمپنی سائنوویک نے پاکستان میں بیماریوں کی تشخیص، بچاؤ اور علاج کیلئے جوائنٹ وینچر بنانے میں اظہار دلچسپی کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سائنوویک کے وفد کی ملاقات ہوئی ، جس میں سائنوویک کی طرف سے پاکستان کو فراہم ویکسین پر شہباز شریف کو بریفنگ دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں