اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

نریندر مودی سے ڈگری دکھانے کا مطالبہ دہلی کے وزیر اعلیٰ کو مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ڈگری دکھانے کا مطالبہ کرنے پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال بڑی مشکل میں پھنس گئے۔

وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال نے گجرات ہائی کورٹ کے مرکزی انفارمیشن کمیشن کے اُس حکم کو مسترد کرنے کے فیصلے پرتنقید کی جس میں گجرات یونیورسٹی کو وزیر اعظم کی ڈگریوں کے بارے میں معلومات کی تلاش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

عدالت نے اروند کیجریوال پر 25 ہزار (بھارتی روپے) کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں رقم چار ہفتوں کے اندر گجرات اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

- Advertisement -

اروند کیجریوال نے جرمانہ عائد ہونے پر اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا کہ ایک کم تعلیم یافتہ وزیر اعظم ملک کے لیے خطرناک ہوتا ہے، کیا کسی کے پاس یہ حق نہیں کہ وہ اپنے ملک کے وزیر اعظم کی تعلیمی قابلیت کے بارے میں سوال کرے؟

وزیر اعلیٰ نے لکھا کہ نریندر مودی نے عدالت میں اپنی ڈگریاں دکھانے سے کیوں انکار کیا؟ اور کیا ڈگری دکھانے کا مطالبہ کرنے والے پر جرمانہ کیا جائے گا؟ یہ آخر ملک میں ہو کیا رہا ہے؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں