بھارت میں خاتون پولیس افسر نے اپنے سسر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں سادہ کپڑوں میں ملبوس خاتون پولیس افسر نے باوردی پولیس والوں کی موجودگی میں اپنے سسر کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
یہ واقعہ نئی دہلی کے علاقے لکشمی نگر میں پیش آیا جبکہ منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون سب انسپکٹر اپنے سسر کے منہ پر تھپڑمار رہی ہوتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق خاتون سب انسپکٹر ان دنوں ڈیفنس کالونی تھانے تعینات ہے۔
#WATCH | Case registered under section 323/427 IPC after a video of Sub-Inspector thrashing her in-laws in Delhi’s Laxmi Nagar went viral. Info shared with concerned authority to take suitable departmental action against the erring police official: Delhi Police
(CCTV Visuals) pic.twitter.com/VUiyjVtZQl
— ANI (@ANI) September 5, 2022
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ پولیس افسر اور اس کے سسر کے درمیان ایک مقدمہ چل رہا ہے اور دونوں کے مابین واقعے کے روز اسی مقدمے کے حوالے سے جھگڑا ہوا جس پر خاتون نے بزرگ کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کے ساتھ اس کی ماں بھی موجود ہے اور وہ بھی اپنے سمدھی کے ساتھ لڑ رہی ہوتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس خاتون پولیس افسر کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے تاہم تاحال پولیس کی طرف سے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔