تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

بھارت، رکن اسمبلی کی درخواست پر سابق جج گرفتار

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی پولیس نے رکن اسمبلی انوراگ شرما کی درخواست پر سابق جج کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت کے علاقے جھانسی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمان نے سابق جج ونود شرما کے خلاف 2019 میں دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

پولیس کے مطابق سابق جج نے جھانسی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمان کو بجواسن  میں زمین 5 ارب 55 کروڑ میں فروخت کی جبکہ وہ اس کی بنیاد پر بینک سے 20 کروڑ روپے کا قرض حاصل کرچکے تھے۔

سابق جج نے انتہائی چالاکی کے ساتھ بینک سے قرض لیا اور اس بات کو چھپا کر رکھا، بعد ازاں 2019 میں جب بینک نے اس اراضی کو قبضے میں لیا تو رکن اسمبلی کے سامنے ساری حقیقت کھل کر سامنے آئی۔

رکن پارلیمان نے اس واقعے کے بعد 2019 میں ونود شرما کے خلاف مقدمہ درج کرایا، پولیس نے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ٹال مٹول سے کام لیا مگر رکن پارلیمان نے مسلسل آواز اٹھائی، جس کے دو سال بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

ایڈیشنل کمشنر آر کے سنگھ کے مطابق جھانسی کے ایم پی انوراگ شرما کو دہلی کے علاقے بجواسن میں جائیداد دکھائی اور ونود شرما  نے اس جائیداد کو 5.55کروڑ میں فروخت کیا۔

انہوں نے اس زمین کے کاغذات بینک کو گروی رکھوا کر 20 کروڑ بائیس لاکھ روپے قرض حاصل کیا اور پھر اس جائیداد کو مقامی حکومت کو لیز پر دے کر ہر ماہ 8 سے 9 لاکھ روپے بھی کمائے۔

جب رکن پارلیمان کو اس کا علم ہوا تو انہوں نے اقتصادی جرائم ونگ کو معاملے سے آگاہ کیا اور سارے ثبوت بھی فراہم کیے۔

اس کے بعد بھی ملزم نے جنوری 2018 میں ڈی ایم آر سی کے ساتھ لیز کے معاہدے کو بڑھا دیا تھا۔ اس نے ڈی ایم آر سی کو یہ بھی نہیں بتایا کہ یہ پراپرٹی فروخت کردی گئی ہے۔ اس معاملے کی جانچ اے سی پی رمیش نارنگ کی نگرانی میں انسپکٹر نتن اور ایس آئی اشونی نے شروع کی، جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم ونود شرما نے خود کو سابق عدالتی افسر بتا کر فائدہ اٹھایا۔

پولیس ٹیم نے ملزم ونود شرما کو گرفتار کیا۔ حکام کے مطابق ملزم پہلے جج (جوڈیشل آفیسر) کے عہدے پر کام کرچکا ہے، وہ اپنے خاندان کے ساتھ پنچشیل انکلیو میں مقیم ہے۔

دوسری جانب اقتصادی جرائم ونگ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کوئی بھی جائیداد خریدتے وقت احتیاط برتیں، کاغذات کی جانچ پڑتال کے ساتھ، جائیداد کے بارے میں آس پاس رہنے والے لوگوں سے بات کریں۔ اس کے باوجود اگر کوئی آپ کو دھوکا دیتا ہے تو آپ کو اس کی رپورٹ اکنامک آفنسز ونگ کو کریں۔

Comments

- Advertisement -