تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

بھارت: وزیر صحت منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کو مالیاتی تحقیقاتی ایجنیس (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے رہنما ستیندر جین کو مبینہ طور پر حوالہ ہنڈی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، ان پر 4 کروڑ 81 لاکھ روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ ایفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھارتی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی جانب سے درج کی گئی آیف آئی آر پر منی لانڈرنگ تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

مالی تحقیقاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ 2015 اور 2016 میں ان کی ملکیت اور زیر کنٹرول کمپنیوں نے شیل کمپنیوں سے حوالہ ہنڈی کے ذریعے 4.81 کروڑ روپے وصول کیے تھے، اس رقم کا استعمال زمین خریدنے اور قرضوں کی ادائیگی کے لیے کیا گیا تھا۔

دوسری جانب عام آدمی پارٹی نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی حکومت سیاسی انتقامی کارروائیاں کررہی ہے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ وزیر صحت کے خلاف جعلی کس بنایا گیا ہے، یہ گرفتاری ہماچل پردیش میں ہونے والے آئندہ انتخابات کو دیکھتے ہوئے کی گئی ہے، جہاں مسٹر جین عام آدمی پارٹی کا الیکشن انچارج بنایا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -