بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

گرل فرینڈ کو متاثر کرنے کیلئے انسٹا گرام پر اسلحے کی نمائش، نوجوان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے نئی دہلی کے علاقے دکشن پوری کے ایک 20 سالہ نوجوان کو اپنی محبوبہ کو متاثر کرنے کے لئے انسٹا گرام پر اسلحہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان ہرش نے جو تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں اس میں اسے غیر قانونی ہتھیاروں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، جس سے عوامی تحفظ کے حوالے سے خدشات پیدا ہوئے، جبکہ یہ تصاویر نئی دہلی پولیس کے (AATS) کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

معاملہ سامنے آنے پر پولیس نے نوجوان کی گرفتاری کے لئے ایک ٹیم تشکیل دے کر اس کی تلاش شروع کردی۔

اے اے ٹی ایس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ہرش اور اس کے نابالغ ساتھی کو حراست میں لے لیا، جس کے قبضے سے دو دیسی پستول اور دو زندہ کارتوس برآمد کرلئے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھارت کے آندھرا پردیش کے انامیا ضلع میں نویں جماعت کے طلبہ نے درندگی کی انتہاء کرتے ہوئے اپنے ٹیچر کو موت کے گھاٹ اُتاردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رائچوٹی ضلع پریشد اردو ہائی اسکول کے کلاس ٹیچر محمد اعجاز معمول کے مطابق کلاس لینے کے لئے پہنچے تھے، کلاس میں طلبہ کے شرارت کرنے پر محمد اعجاز نے انہیں ڈانٹا۔ اس پر طلبہ غصے میں آگئے اور استاد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

رپورٹس کے مطابق طلبہ نے حملے کے دوران استاد کو سینے پر مارا جس کے باعث وہ کلاس روم میں ہی بے ہوش ہو کر گر گئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر دوران علاج وہ چل بسے۔

پولیس کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور تقاریب میں ’بیف‘ پر پابندی عائد

متوفی کی بیوی رحیم النساء نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے کہ تین طلبہ کے حملے میں ان کے شوہر جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں