نئی دہلی : بھارتی شہری نے اسکیٹنگ شوز پہن کر رسی کودنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
کرہ ارض پر ایسے افراد کی کمی نہیں جو اپنے منفرد و انوکھے کارناموں کے باعث دیگر لوگوں سے منفرد مقام حاصل کرتے ہیں اور کچھ لوگ اپنے کارناموں پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانے بھی میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔
ایسا ہی ایک جنونی شخص بھارت میں پایا جاتا ہے جس نے اپنے شوق اور جنون کی بدولت 30 سیکنڈ میں 147 مرتبہ رسی کودنے کا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔
دارالحکومت دہلی سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ زورآور سنگھ نے اسکٹینگ شوز پہن کر یہ منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
India's Zorawar Singh broke the #GuinnessWorldRecord with 147 skips on roller skates in 30 seconds pic.twitter.com/0t8F5a5ILj
— Reuters (@Reuters) September 18, 2020
زورآور سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ ہفتے میں چھ دن اسکیٹنگ شوز پہن کر رسی کودنے کی مشق کرتا ہے، روزانہ چار گھنٹے کی پریکٹس سے اس قابل ہوا کہ عالمی ریکارڈ بناسکا۔
زورآور سنگھ کا کہنا ہے کہ ہائی سکول میں وہ ڈسک پھینکا کرتے تھے لیکن ایک حادثے کے بعد وہ اس کھیل کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تاہم انہوں نے جسمانی طور پر فٹ رہنے کے لیے رسی کودنا شروع کر دیا۔