اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

شوہر نے مہا کمبھ میلے میں لے جا کر بیوی کا سر تن سے جدا کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی شہر دہلی سے تعلق رکھنے والے شوہر نے بیوی کو مہا کمبھ میلے میں لے جا کر مبینہ طور پر گرل فرینڈ کیلیے سر تن سے جدا کر دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملزم کی شناخت اشوک کمار کے نام سے ہوئی جس نے بیوی میناکشی کا گلا جھونسی کے علاقے میں واقع ایک ہوم اسٹے کے باتھ روم میں 18 فروری کی رات کاٹا۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر بیوی کا کٹا ہوا سر لے کر تھانے پہنچ گیا

پریاگ راج پولس کو 19 فروری کی صبح اطلاع ملی کہ ایک ہوم اسٹے کے باتھ روم میں خاتون کی سر کٹی لاش ملی ہے۔

پولیس کو واقعے کی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ جوڑا گزشتہ رات ہوم اسٹے پر پہنچا تھا اور انہیں شناختی تصدیق کے بغیر کمرہ الاٹ کیا گیا تھا، صبح منیجر نے باتھ روم میں لاش دیکھی تو پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے خاتون کی شناخت کیلیے تصویر سوشل میڈیا اور اخبارات میں شائع کی، 21 فروری کو متوفی کے رشتہ داروں نے پولیس سے رابطہ کیا۔

مقتول میناکشی کے بھائی پرویش کمار اور دو بیٹے تصاویر ملنے پر پریاگ راج پہنچے اور جھونسی پولیس اسٹیشن میں شناخت کی تصدیق کی، پولیس نے اشوک کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

پوچھ تاچھ کے دوران ملزم اشوک نے جرم کا اعتراف کیا اور تقریباً تین ماہ تک اپنی بیوی کو قتل کرنے کی سازش کا انکشاف کیا۔

وہ غیر ازدواجی تعلقات میں ملوث تھا جس کی وجہ سے اس نے اپنی بیوی کو قتل کرنے اور اپنے غیر قانونی تعلقات کو آگے بڑھانے کا منصوبہ بنایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں