تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بھارت میں مسلمان خاتون پائلٹ کی آن لائن ہراسگی کا معاملہ! تحقیقات شروع

نئی دہلی : بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کی وارداتوں کے بعد اب مسلم خواتین کو آن لائن ہراساں کیا جانے لگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے مسلمانوں پر ظلم و بربریت میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، لیکن اب بھارت میں مختلف ملازمتوں سے منسلک مسلمان خواتین کو بھی ہراساں کیا جانے لگا ہے۔

حال ہی میں ایک کمرشل خاتون پائلٹ نے پولیس نے شکایت درج کرائی ہے کہ کسی نے ان کی تصویر بغیر اجازت سلی ڈیل نامی ویب سائٹ پر اپلوڈ کرکے خرید و فروخت کی ہے۔

خاتون پائلٹ ہانا محسن خان نے پولیس کو بتایا کہ ویب سائٹ پر ان کے علاوہ 83 مسلمان خواتین کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہیں اور ان تمام کی تصویروں کے ساتھ توہین آمیز اور نازیبا تبصرے کیے گئے ہیں۔

ہانا محسن خان نے پولیس کو بتایا کہ ان کی تصویر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر بھی شیئر کی گئی اور وہاں بھی ان کی تصویر پر غیر مہذبانہ تبصرے موجود تھے۔

واضح رہے کہ ہانا محسن ایک ایئر لائن میں ڈومیسٹک کمرشیل پائلٹ ہیں، جو اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے سیکٹر 52 میں رہائش پذیر ہیں۔

متاثرہ خاتون پائلٹ کے مطابق گزشتہ 4 جولائی 2021 کو انہیں معلوم ہوا کہ کچھ لوگوں نے ان کی مرضی کے بغیر سُلی ڈیل ویب سائٹ (سلّی ڈیل کیس) پر ان کی تصاویر ڈال کر خرید فروخت کی بات لکھی۔

متاثرہ خاتون پائلٹ کی شکایت پر کوتوالی سیکٹر 24 پولیس نے آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور ملزم کی تلاش کر رہی ہے، پولیس کے مطابق ملزمین کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -