بھارت میں دہلی کے متعدد اسکولوں کو 7 دن کے اندر تیسری بار بم حملوں کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بم حملوں کی دھمکی کے بعد ڈی پی ایس آر کے پورم میں پولیس کی ٹیم اسکول میں پہنچ گئی ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔
رپورٹس کے مطابق اسکول کو دھمکی والا ای میل صبح 6 بجے کے قریب موصول ہوا، دہلی کے اسکولوں میں دھمکی سے جڑا دو دن میں یہ دوسرا معاملہ ہے۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آر کے پورم کے دہلی پبلک اسکول سمیت دہلی کے کئی اسکولوں کو ہفتہ کو ایک بار پھر ای میل کے ذریعہ بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، پولیس افسراور دیگر ٹیمیں ان اسکولوں میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے 40 سے زائد اسکولوں میں بموں کی اطلاع کے بعد چھٹی کا اعلان کر کے بچوں کو گھر واپس بھیج دیا گیا تھا۔
9 دسمبر کو بھارت میں نئی دہلی کے 40 سے زائد اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے فوری بعد اسکول بند کر دیے گئے اور آنے والے بچوں کو گھروں کو واپس بھیج دیا گیا تھا جب کہ ان دھمکیوں کے بعد مذکورہ علاقوں اور طلبہ و ان کے والدین میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔
اسرائیلی فضائیہ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاریاں شروع کردیں
رپورٹ کے مطابق جن علاقوں کے اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ ان میں پورم، ڈی پی ایس آر کے، جی ڈی گوئنگا سمیت دیگر علاقوں کے اسکول شامل ہیں۔