دہلی میں بدترین فضائی آلودگی کے باعث سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
بنگلادیش اور سری لنکا نے آلودگی کے باعث ٹریننگ منسوخ کر دی۔ میچ نہ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔
دہلی کی بدترین فضائی آلودگی سے ورلڈکپ متاثر ہونےکا خدشہ ہے۔ فضائی آلودگی سےکھلاڑی پریشان ہیں۔ سری لنکا اور بنگلادیش کا میچ بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔
اسموگ کے باعث ٹیموں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔ بنگلادیش کے بعد سری لنکا نے ٹریننگ منسوخ کردی۔ سری لنکن ٹیم کے ڈاکٹر نے کھلاڑیوں کی صحت کو دیکھتے ہوئے ٹریننگ سے روک دیا۔
بنگلادیشی پلیئرز کو ماسک پہن کر پریکٹس کرنا پڑی۔ بنگلادیش ٹیم کے ڈائریکٹر خالد محمود نے کہا ہم بیمار نہیں ہونا چاہتے کچھ کھلاڑی پہلے ہی کھانسی میں مبتلا ہیں۔
فضائی آلودگی میں دہلی دنیا میں پہلےنمبر پر موجود ہے۔ دہلی میں 4 دن پہلے ہی ائیر ایمرجنسی لگا دی گئی تھی۔ شہرمیں اسموگ کو قابو کرنے والا ٹاور بھی بند ہے۔
آئی سی سی قوانین کے مطابق میچ ممکن نہ ہو سکا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔ میچ ہونے کی صورت میں کھلاڑٖیوں کو ڈگ آوٹ کے بجائے ڈریسنگ روم میں رہنا ہو گا۔