نئی دہلی: بھارت میں بیوی نے غصے میں اپنے شوہر کے کان کاٹ دیے۔
یہ واقعہ دہلی کے سلطان پور علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر غصے میں آکر اپنے شوہر دایاں کان کاٹ دیا، متاثرہ شخص نے اپنی بیوی کے خلاف شکایت درج کرادی ہے۔
45 سالہ شکایت کندہ شوہر نے پولیس کو بتایا کہ میں گھر کے قریب باہر کچرا پھیکنے گیا اور بیوی کو کہا کہ گھر کی صفائی کرلے، میرے گھر واپس آنے کے فوراً بعد میری بیوی مجھ سے لڑنے لگی۔
سالگرہ منانے کے لیے دبئی نہ لے جانے پر بیوی نے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا
شوہر نے پولیس کو مزید بتایا کہ میری بیوی نے مجھے گھر بیچ کر حصہ دینے کو کہا تاکہ وہ بچوں کے ساتھ الگ رہ سکے، میں نے اسے سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس نے مجھے مارنا شروع کردیا، جب میں گھر سے باہر جانے لگا تو اس نے مجھے پکڑ کر غصے میں میرے کان کاٹ دیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کا بیٹا اسے اسپتال لے کر گیا جہاں اس کی سرجری کی گئی، اسپتال کی جانب سے اطلاع ملنے پر تحقیقاتی ٹیم بھیجی گئی جس کے بعد درخواست گزار نے مقدمہ درج کروایا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ خاتون کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 324 کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔