ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی میں63 سال پرانی کلیجی کی دکان، شہر قائد کا لذیذ پکوان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کے پکوان پورے پاکستان میں مشہور ہیں جس کے ذائقے اور لذت کا کوئی جواب نہیں، خاص طور پر شہر کے قدیم علاقوں میں اس قسم کی ڈشیں اپنی مثال آپ ہیں۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کی نمائندہ روبینہ علوی نے کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ کے پاس کھوڑی گارڈن میں ملنے والی نان کلیجی سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔

اس علاقے میں مشہور زمانہ فرائی کلیجی فروخت کی جاتی ہے اس کی خاص بات یہ ہے کہ کلیجی یہ ٹھیلا گزشتہ 63سال سے لگایا جارہا ہے۔

اس مزیدار فرائی کلیجی کو دیکھنے یا اس کی خوشبو سے ہی دیکھنے والے کے منہ میں بے اختیار پانی آجاتا ہے اور اس کے علاوہ اسے ٹماٹر کی چٹنی کے ساتھ کھایا جائے تو مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔

اس ٹھیلے پر موجود کلیجی فروش نے بتایا کہ یہ کام میرے والد صاحب نے63سال پہلے شروع کیا تھا اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں