کراچی کے علاقے سپرہائی وے معمار موڑ پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ڈیلیوری بوائے جاں بحق ہو گیا۔
گلشن معمارپولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا لگتا ہے مقتول کےپیٹھ میں ایک گولی ماری گئی جس سےموت ہوئی مقتول کاموبائل فون نہیں ملا،جائےوقوع سےپرس اوررقم مل گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیاجب شہاب معمول کےکام کے بعد گھر واپس آ رہا تھا واقعےکی تمام پہلوؤں سےتحقیقات کر رہے ہیں ورثا سے رابطے میں ہیں جلد مقدمہ درج کیاجائےگا۔
اس سے قبل مقتول شہاب بہادر کی لاش کو ورثا نےسردخانے میں شناخت کر لیا تھا۔ مقتول شہاب گلشن معمار بہادر گوٹھ کا رہائشی تھا اور آبائی تعلق صوابی سےتھا۔
بھائی بخت بہادر کا کہنا ہے کہ مسلسل بھائی کا موبائل بند تھا کئی گھنٹےتک گھر نہیں پہنچا تو تشویش ہوئی بہت تلاش کیا تو بعد میں پولیس نے اس کی خون آلود تصاویر دکھائیں، ارباب اختیار سے مطالبہ ہے قاتلوں کو گرفتار کر کے ہمیں تحفظ دیاجائے۔