بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

بجٹ میں تنخواہوں میں 25 سے 30 فیصد اضافے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 25 سے 30 فیصد اضافے کا مطالبہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ سے متعلق مطالبات حکومت کے سامنے رکھ دیے ہیں، پی پی نے حکومت سے عوام اور مزدور دوست بجٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ پی پی نے بجٹ میں پارلیمنٹیرینز کیلئے ترقیاتی اسکیمیں کم سے کم رکھنے کا تقاضہ کیا ہے، پیپلزپارٹی نے بلواسطہ، بلاواسطہ ٹیکسز کی شرح کم سے کم رکھنے کا بھی کہا ہے۔

- Advertisement -

پی پی نے بجٹ میں صنعتوں کیلئے ریلیف پیکج متعارف کرانے کی تجویز دی ہے، پی پی نے آمدن بڑھانے کیلئے نئے ٹیکسز کے بجائے ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی پی نے بجٹ میں برآمدی شعبے کیلئے ریلیف پیکج متعارف کرانے کا پُرزور تقاضہ کیا ہے، پیپلزپارٹی نے حکومت کو اداروں کی نجکاری کی بھرپور مخالفت کا پیغام دے دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں