منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

’سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافے کا مطالبہ‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں تنخواہوں میں اضافے پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار تنخواہوں میں 20فیصد اضافہ کر نے کے لئےبضد ہیں۔

اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر غور کیا جارہا ہے اور تاحال شرکأ حتمی فیصلے پر نہیں پہنچے۔

- Advertisement -

وفاقی کابینہ نے مالیاتی بل 2023 کی منظوری دیدی ہے۔ دستاویز کے مطابق بجٹ کا مجموعی حجم 14 ہزار 460 ارب روپے ہے۔ بجٹ میں نان ٹیکس ریونیو 2963 ارب مقرر کیا گیا ہے۔

بجٹ میں صوبوں کو 5276 ارب روپے دیئےجائیں گے۔ دفاعی بجٹ 1804 ارب روپے ہوگا۔ سود اور قرضوں کی ادائیگی پر7303 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں