اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

سگریٹ پر ٹیکسز سے متعلق واضح حکمت عملی ترتیب دینے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

انڈس براڈکاسٹنگ کارپوریشن (آئی بی سی) نے اپنے پالیسی پیپر میں کہا ہے کہ صحت عامہ کے تحفظ کے لئے سگریٹس پر ٹیکس لگانے کے حوالے سے واضح حکمت عملی ترتیب دی جائے۔

انڈس براڈکاسٹنگ کارپوریشن (آئی بی سی) نے پاکستان میں ٹوبیکو ٹیکسیشن پر نظر ثانی کے عنوان سے ایک پالیسی پیپر  جاری کیا۔

آئی بی سی نے حکومت سے سفارش کی کہ تمباکو پر ٹیکس کی پالیسی کو ڈبلیو ایچ او کے رہنما خطوط کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے ۔ پالیسی پیپر میں سفارش  کی گئی کہ سیگریٹ کے استعمال کے صحت اور معاشی بوجھ کو تسلیم کرتے ہوئے صنعت کے مفادات پر صحت عامہ کو ترجیح دیں۔

- Advertisement -

پالیسی پیپر میں مزید کہا گیا ہے کہ متعارف کرائے جانے والا تھری ٹیئر نظام فیصلہ سازی پر صنعت کے اثر و رسوخ کا مظہر تھا۔

پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں سگریٹ کی غیر قانونی تجارت 9 فیصد سے زیادہ نہیں ہے۔ آئی بی سی نے پالیسی پیپر میں 2018 میں قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کے خلاف نیب کی جانب سے شروع کی جانے والی تحقیقات کا بھی حوالہ دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں