تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارت میں حجاب کے بعد ‘حلال’ گوشت پر بھی پابندی کا مطالبہ

نئی دہلی : بھارت کے انتہا پسند ہندوؤں نے حجاب کے بعد مسلمانوں کے حلال گوشت بیچنے پر بھی پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں انتہاپسند ہندوؤں کی جماعت بجرنگ دل کے کارکنوں نے مسلمان قصاب کو حلال گوشت بیچنے سے روک دیا۔

کرناٹک کی دائیں بازو کی جماعت بجرنگ دل نے مسلمان قصاب کی دکان پر حملہ کیا اور اسے مرغی کے حلال گوشت کے ساتھ حرام گوشت فروخت کرنے پر بھی زور دیا۔

مسلمان قصاب کی جانب سے انکار کیا گیا تو انتہا پسند ہندوؤں نے قصاب کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے منگل کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جنرل سیکریٹری سی ٹی روی نے حلال گوشت کی فروخت کو مسلمانوں کی طرف سے ’معاشی جہاد‘ کا نام دیا تھا۔

بھارتی کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ’جب مسلمان ہندوؤں سے گوشت نہیں خریدتے تو آپ ہندوؤں سے کیوں اصرار کرتے ہیں کہ وہ مسلمانوں سے گوشت خریدیں؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر مسلمان غیر حلال گوشت کھانے پر راضی ہوتے ہیں تو ہندو بھی حلال گوشت کا استعمال کریں گے۔

بھارتیہ جنتا پارتی کے عہدیدار کی جانب سے نفرت انگیز بیانات دینے کے بعد سوشل پر وائرل ویڈیوز میں دائیں بازو کی جماعتوں کے حامیوں کو بازاروں میں حلال گوشت کے خلاف مہم چلاتے اور پرچے تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -