تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

غیرملکیوں کو نکالنے کا مطالبہ

کویت سٹی: خلیجی ملک کویت کے مختلف علاقوں میں بغیر فیملی کے رہنے والے غیرملکی ملازمین کو نکالنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویت میں بغیر خاندان کے اکیلے رہنے والے غیرملکی ورکرز کے لیے الگ علاقوں کی تعمیر تیزی سے مکمل کرنے پر بھی زور دیا جارہا ہے تاکہ غیرملکیوں کو وہاں منتقل کیا جاسکے۔

کویتی دارالحکومت کویت سٹی کے گورنر شیخ طلال الخالد الاحمد الصباح نے متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ لیبر شہروں کی تعمیر پر تیزی سے کام کریں۔

کویتی علاقوں میں بغیر فیملی کے رہائش پذیر غیرملکیوں کو نکالنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ ایسے شہر جلد تعمیر کیے جائیں جہاں غیرملکی دیگر مقامات کے بجائے اپنے علاقوں میں رہ سکیں۔

کویت کے دیگر عہدیداروں نے بھی کہا ہے کہ مالکان پر قومی اور اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی جگہ بیچلرز کو کرایہ پر نہ دیں، معاشرے پر اس کے منفی اثر و رسوخ کی وجہ سے یہ معاملہ سب کے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے، اس سے ملکی شناخت کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

خیال رہے کہ کویتی علاقوں میں رہنے والے 8000 سے زائد تارکین وطن کو قوائد وضوابط کی خلاف ورزی پر ملک بدر بھی کیا جاچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -