وزیر سائنس وٹیکنالوجی آغا حسن نے بلوچستان کیلئے پی آئی اے کے بھاری کرایوں میں کمی کیلئے خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق آغا حسن بلوچ نے خط وزیر ہوابازی خواجہ سعدرفیق اور سی ای او پی آئی اے کو لکھا ہے جس میں بلوچستان کے لیے کرایوں میں کمی کی استدعا کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر نے لکھا کہ بلوچستان کیلئے قومی ایئرلائنز کے کرائے بہت زیادہ ہیں بلوچستان سے ایک گھنٹہ دورانیہ کی فلائٹ کےکرائےکم کیےجائیں۔
آغا حسن بلوچ کا کہنا ہے کہ کرائے کم کرنے سے ادارے کے بزنس میں اضافہ ہو گا اور زیادہ لوگ سفرکریں گے بلوچستان میں پی آئی اےکےعلاوہ کوئی نجی فلائٹس آپریٹ نہیں کررہیں۔