پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

ناراض اراکین کا جام کمال کو کل شام 5 بجے تک استعفیٰ دینے کا الٹی میٹم

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: ناراض اراکین نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کو کل شام 5 بجے تک استعفیٰ دینے کا الٹی میٹم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے ناراض بی اے پی اور اتحادی اراکین نے وزیر اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

بی این پی عوامی کے رکن اسد بلوچ نے دھمکی دی ہے کہ جام کمال نے استعفیٰ نہ دیا تو ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سمیت مختلف آپشنز کا اعلان کریں گے۔

- Advertisement -

میر اسد بلوچ نے تشویش کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں معاملات خراب ہوتے جا رہے ہیں، جام صاحب نے خود کو عقل کُل سمجھا اور اکیلے صوبہ چلانےکی کوشش کی، وہ مستعفی ہوں کیوں کہ استعفیٰ صوبے کے مفاد میں ہے، لیکن جام کمال بہ ضد ہیں، ہمارا یہ اتحاد عوام کو ریلیف دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

جام کمال کا استعفے سے متعلق وضاحتی بیان

صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ کچھ عرصے سے 11 بی اے پی، اور کچھ اتحادیوں نے وزیر اعلیٰ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، ناراض اراکین کی تعداد 14 یا 15 ہے، وزیر اعلیٰ نے ایسی خبریں پھیلائیں کہ گروپ کے کچھ لوگ ٹوٹ گئے، اب ہم وزیر اعلیٰ سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ باعزت طریقے سے استعفیٰ دے دیں۔

صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے بھی مطالبہ کیا کہ جام کمال بلوچستان اور بی اے پی پر رحم کھا کر استعفیٰ دیں، ہم بلوچستان عوامی پارٹی چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز رکن صوبائی اسمبلی عبدالرحمان کھیتران کی جانب سے بے اے پی کے ناراض ارکان اور اتحادیوں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں